موسی علیہ سلام نے جب خدا کا دیدار۔۔۔۔۔۔ واقعہ

کیا دنیاں میں ہم خدا کو دیکھ سکتے ہیں ؟



 تاریخ میں بہت سارے واقعات گزر چکے ہیں،جن میں سے کئی واقعات ایسے ہیں جو قران  نے بھی بیان کی ہیں۔ جیسے کہ ایک واقعہ حضرت موسی علیہ الصلاۃ والسلام کا بھی ہے۔


ایک بار حضرت موسی علیہ الصلاۃ والسلام نے خدا تعالی کو عرض کیا کہ اے اللہ میں تجھے دیکھنا چاہتا ہوں،مجھے اپنے اپ کے دیدار عطا فرما،


اللہ تعالی نے فرمایا کہ اے موسی تو مجھے نہیں دیکھ سکتا ہے،یعنی موسی کا قوت اتنا مضبوط نہیں تھا کہ خدا تعالی کی تجلی کو برداشت کر سکیں۔


لیکن پھر بھی موسی علیہ الصلاۃ والسلام کے بار بار اصرار پر خدا تعالی نے فرمایا کہ اس پہاڑ کی طرف دیکھو،تو موسی علیہ الصلاۃ والسلام نے پہاڑ کی طرف دیکھا اور خدا تعالی نے اس پہاڑ کی طرف اپنے تجلی فرمائی۔


پہاڑ سے یہ برداشت نہ ہو سکا اور وہ گرنے لگا،اور جب موسی علیہ الصلاۃ والسلام نے اپنی انکھوں سے پہاڑ کو دیکھا تو موسی علیہ الصلاۃ والسلام بھی گر پڑا،اور بے ہوش ہوا۔



تو اس سے ثابت ہوتا ہے کہ ہم دنیا میں اتنی طاقت نہیں رکھتی ہیں کہ جس سے خدا تعالی کو دیکھ سکے،لیکن انشاء اللہ تعالی اخرت میں ہم سب خدا تعالی کی دیدار ضرور کریں گے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post