جنات کیسے انسان پر اثر کرتے ہیں ؟

 جنات کیسے اثر کرتے ہیں اور علامات کیا ہوتے ہیں؟ اسکا علاج کیسے کریں؟



جیسے کہ ہم اس ویب سائٹ کے ذریعے باقاعدگی کے ساتھ مختلف مذہبی اور عصری موضوعات پر معلوماتی تحریریں شیئر کرتے ہیں،تو اسی طرح اج ہم ایک اہم موضوع پر بات کریں گے جو کہ جنات سے متعلق ہیں۔ اس وقت ہر فکر سے تعلق رکھنے والے شکوک و شبہات کے شکار ہوتے ہیں۔


دو طرح کی لوگوں کا عقیدہ

جنات کے بارے میں لوگ دو قسم کے ہوتے ہیں،ایک تو ایسے ہوتے ہیں جو جنات کو بالکل مانتی ہی نہیں،اور سر اس طرح کوئی مخلوق کو ماننے کے لیے تیار نہیں ہوتے ہیں۔اور نہ جنات کا کسی پر اثر کرنا یا کسی کو وسوسہ دینا ایسے باطل بھی بالکل نہیں مانتے ہیں۔دوسری قسم کے ہوتے ہیں وہی لوگ جو ہر چیز میں جنات ڈھونڈتے ہیں اور ان کا عقیدہ ہوتا ہے کہ انسان اگر بیمار ہو جاتا ہے تو جنات کی وجہ سے ہو جاتا ہے،انسان اگر مر جاتا ہے تو جنات کی وجہ سے مر جاتا ہے،یہاں تک کہ اگر کسی انسان میں کوئی میڈیکل مسئلہ ہو جیسے کہ خون کی کمی،بلڈ پریشر کی کمی،جوڑوں کی درد،کیلشیم کی کمی یا بے اولادی جیسے کوئی بھی مسئلہ ہو تو الزام جنات پر لگا دیتے ہیں،اور ہمیشہ عاملین کی طرف توجہ رکھتے ہیں اور ان کا 100 فیصد یہی یقین ہوتا ہے کہ بالکل اس علاج سے اور ان تعویذات سے ان کو شفا ملے گا۔

حالانکہ دونوں طرح کے لوگوں کہا یہ عقیدہ رکھنا بالکل غلط ہے۔


صحیح عقیدہ کیا ہے؟

صحیح عقیدہ یہ ہے کہ جنات بالکل خدا تعالی کی مخلوق ہیں اور ان کا موجود ہونا قرآن سے ثابت ہے۔تو لہذا ان کے مخلوق ہونے سے انکار کرنا کم عقلی ہے۔ اور ان کو بالکل بڑھا چڑھا کر پیش کرنا بھی کم عقلی ہے۔جنات بالکل ایسی بھی نہیں ہوتی کہ انسان پر کسی قسم کے بیماری یا خرابی مسلط کرے کیونکہ قران پاک سے ثابت ہے کہ خدا تعالی نے جنات کو یہ طاقت اور قدرت نہیں دی ہیں۔لیکن ہاں صرف وسوسوں کی ذریعے انسان کو بیمار یا خراب کر سکتا ہے۔


جنات انسان پر کیسے اثر کرتے ہیں؟

جنات انسان پر ڈائریکٹ اثر نہیں کرسکتے ہیں ،بلکہ وہ اپنے وسوسوں کی مدد سے انسان پر اثر کرتے ہیں،انسان کو دور سے وسوسے دیتے ہیں کہ تجھے پلا بیماری ہو چکی ہے اور یا تیرے دماغ کو بند کر دیا گیا ہے،اور یا تیرے پیٹ میں یا جسم کے کسی حصے میں درد ہونے والا ہے،تو جیسے ہی سائنس سے ثابت ہے کہ تمام جسم کا دارومدار دماغ پر ہوتا ہے،تو جیسے ہی دماغ میں یہ خیالات ا جاتے ہیں تو اس سے انسان کی جسم متاثر ہو جاتا ہے،اور بعض اوقات انسان ایسے محسوس کرتا ہے جیسے کہ اس کو حقیقت میں یہی تکلیف ہے۔تو اس وجہ سے انسان خود کو بیمار سمجھ کر مختلف قسم کی اوازیں نکالتے ہیں۔


جنات کی اثر کے علامات کیا ہوتے ہیں؟

جنات کے اثر کی علامات بہت سارے اور مختلف ہو سکتے ہیں،لیکن عام طور پر انسان کی جسم میں تھکاوٹ رہتی ہیں،سانس لینے میں دشواری ہوتی ہیں،دماغ پر بوجھ ہوتا ہے،نیند یا بالکل کم یا بہت زیادہ ہو جاتا ہے،جسم کو غیر ارام دہ محسوس کرتا ہے،روزمرہ کی افعال جیسے کھانا،پینا،بولنا، اٹھنا بیٹھنا یا چلنے میں سستی کا شکار ہوتا ہے۔حتی کہ اس کو محسوس ہوتا ہے کہ میرا گلا بند ہونے والی ہے،سانس بند ہونے والا ہے اور میں مرنے والا ہوں،اور جنات میں سے اکثر شیاطین ہوتے ہیں جو انسانوں کو عبادات جیسی کی تلاوت کرنا،روزہ رکھنا،ذکر کرنا اور اس طرح کی مذہبی احکام و افعال سے متنفر کر دیتا ہے۔


جنات کا علاج کیسے کریں ؟

اگر کسی بندے پر جنات کا اثر ہے تو یا تو اس کو ایک ماہر اور تجربہ کار سائیکاٹریسٹ کے پاس لی جائے اور یا اس کو ایک پرہیزگار عالم دین کے پاس لے جائے۔اور اگر اپ خود کر سکتے ہیں تو خود یہ کام کریں۔

سب سے پہلے مریض سے معلوم کریں کہ اس کو کسی قسم کا ٹینشن وغیرہ نہیں،اگر اس کو کسی قسم کا کوئی مسئلہ ہے تو سب سے پہلے اس مسئلے کا حل نکالے اور مریض کو اس ٹینشن اور مسئلہ سے نجات پانے میں مدد کریں۔

اور مریض کے ساتھ انتہائی نرم مزاجی،خوش اخلاقی اور پُرسکون طریقے سے بات چیت کریں۔

مریض کے ذہن کو اس بات پر امادہ کرے کہ اس کو کسی قسم کا مسئلہ نہیں ہے اور وہ بالکل ٹھیک ہے ۔یعنی مریض کے ذہن سازی کریں۔ اور اگر مریض پھر بھی چیخی نکالتے ہیں اور بالکل کنٹرول میں نہیں آرہا ہے ،تو  کسی دھواں دار چیز کو جلاکر اس کا دھواں مریض کی ناک کی نیچے پکڑ کر رکھے اور مریض کے ہوش میں انے کا انتظار کریں۔


یاد رکھی کہ اس کا علاج یا تو ایک سائنسی ماہر کر سکتا ہے اور یا ایک مذہبی ماہر کر سکتا ہے،سائنسی ماہر اس میں صرف اپنا تجربہ اور میڈیکل شعبہ استعمال کر کے اس کا علاج کرے گا۔جبکہ ایک مذہبی ماہر مذہب کے دائرے میں رہ کر اس کو دم کرے گا۔ اکثر لوگ مختلف قسم کے شرک تعویذات اور مختلف قسم کے بدعات کرتے ہیں،اور دعوی کرتے ہیں کہ ہم اس سے علاج کرواتے ہیں ، لیکن یاد رکھیں کہ مذہب کبھی بھی کسی شرک کی چیز سے علاج کرنے کی اجازت نہیں دیتا،تو لہذا اپ سورہ فاتحہ،سورہ فلق اور سورہ ناس پڑھ کر مریض پر دم کریں اور دل کا یقین اور عقیدہ صرف اللہ تعالی پر رکھے ان شاءاللہ تعالی مریض کچھ ہی لمحوں میں ٹیک ہو جائے گا۔


اگر اپ کو مسئلہ ہو؟

اگر اپ کو جنات کا مسئلہ ہوں تو اپ ڈالر نیوز کے ٹیم میں موجود روحانی ماہرین سے بالکل مفت مشورہ لے سکتے ہیں۔

بس اپ اس ویب سائٹ کے رابطہ فارم میں اپنا پیغام لکھ کر ہمیں ارسال کریں ۔ہم اپ کی پیغام کو ہمارے روحانی ماہرین کے ساتھ شریک کریں گے اور اپ کو فوری طور پر انشاء اللہ بالکل مفت مشورہ دیں گے اور اگر علاج کی ضرورت ہو تو علاج کی سہولت بھی موجود ہیں۔


Post a Comment

Previous Post Next Post