ویڈیو ایڈیٹنگ کے لیے موبائل کا بہترین ایپلیکیشن
اج ہم اس تحریر میں اپ کو موبائل کے ذریعے بہترین قسم کے ویڈیو ایڈیٹنگ کا مفت طریقہ کار سکھائیں گے۔ جس کے لیے اپ سب سے پہلے پلے سٹور سے انشوٹ کا ایپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں۔
![]() |
Install Inshot For Video Editing |
انشوٹ کو ڈاؤنلوڈ کرکے انسٹال کریں!
جب اپ انشوٹ کو پلے سٹور سے ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے موبائل میں انسٹال کریں تو اس کے بعد اپ اس میں ہر قسم کے بہترین ویڈیو ایڈیٹنگ اسانی کے ساتھ کر سکتے ہیں۔
مکمل طریقہ استعمال
![]() |
Inshot For Video Editing |
جب اپ انشوٹ کو انسٹال کریں گے۔ تو اس کے بعد ایپلیکیشن کو کھولیں،یہاں کئی اپشن اپ کو نظر ائیں گے جیسے کہ تصویر یا ویڈیو،تو اپ اگر ویڈیو ایڈٹ کرنا چاہتے ہیں تو اپ ویڈیو کے اپشن پر کلک کریں۔
ویڈیو سائز کیسے منتخب کریں؟
ویڈیو ایڈٹ کے اپشن پر کلک کرنے کے بعد اپ ویڈیو کے لیے ایک موضوع سائز منتخب کریں۔
سائز منتخب کرنے کے لیے آپ ویڈیو کو ایمپورٹ کریں۔
ویڈیو ایمپورٹ کرنے کے بعد کینواس کے اپشن پر کلک کریں اور اپنے مرضی سے ایک سائز منتخب کریں۔جو اپ کی ویڈیو کے لیے بہتر ہو۔
ویڈیو کیساتھ میوزک کیسے لگائیں ؟
ویڈیو کے ساتھ میوزک لگانے کے لیے اپ اوپر تصویر میں دی گئی میوزک کے نشان پر کلک کریں۔
اور وہاں اپنے موبائل ڈیٹا سے یا ایپلیکیشن کے ایفیکٹس سے کوئی ایک پسندیدہ اڈیو سلیکٹ کریں۔تو اسی طرح اپ کی ویڈیو پر وہی میوزک تیار ہو جائے گا۔
اسٹیکرز کیسے لگائیں ؟
اپنی ویڈیو پر کسی قسم کے سٹیکر لگانے کے لیے سٹیکر کی نشان پر کلک کریں۔
یہاں سے اپ مختلف قسم کے سٹیکرز اپنی ویڈیو پر لگا سکتے ہیں۔
ویڈیو پر لیکھائی کیسے کریں؟
ویڈیو پر کسی قسم کے ٹکس لکھنے کے لیے اپ اوپر تصویر میں دکھائی گئی ٹیکس کے نشان پر انشوٹ ایپلیکیشن میں کلک کریں۔اور وہاں اپ اپنی مرضی کے مطابق اردو انگلش یا مزید کئی دوسری زبانوں میں کچھ لکھ سکتے ہیں اور اس ٹیکسٹ کو اپ مختلف قسم کے ڈیزائن بھی دے سکتے ہیں۔
ویڈیو پر فلٹر کیسے لگائیں ؟
ویڈیو پر فلٹر لگانے کے لیے نیچے تصویر میں دے گئے فلٹر کی نشان پر کلک کریں اور اپنے مرضی سے کسی قسم کے فلٹر کو سلیکٹ کریں اور اپنی ویڈیو پر لگائے اس سے اپ کی ویڈیو کا مزہ مزید بڑھ جائے گا۔
پیپ کا استعمال کیسے کریں؟
پیپ آپشن کے ذریعے اپ اپنی ویڈیو کے بالائی لیئر پر دوسرا ویڈیو،تصویر یا واٹر مارک لگا سکتے ہیں۔
جس کو اپ جتنا چاہیں اور ویڈیو میں جہاں چاہیں اپ اسانی کے ساتھ لگا سکتے ہیں۔اس سے عام طور پر لوگ اپنی ویڈیو پر واٹر مارک یا پریزنٹیشن ویڈیو میں کچھ تصاویر وغیرہ کچھ لمحوں کے لیے ایڈٹ کرتے ہیں۔
کٹ اپشن کا استعمال کیسے کریں؟
اگر اپ اپنی ویڈیو سے کسی قسم کی غلطی یا ناپسندیدہ حصہ ڈیلیٹ کرنا چاہتے ہیں تو اپ اس کٹ کے اپشن کو استعمال کر سکتے ہیں۔یہاں سے اپ اپنی ویڈیو سے مختلف قسم کی حصے ہٹا سکتے ہیں۔
سپلیٹ اپشن کا کام کیا ہوتا ہے؟
سپلیٹ آپشن اپ اپنے ویڈیو کو دو حصوں میں تقسیم کر سکتے ہیں۔اس کا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ اگر اپ ویڈیو کے درمیان میں سے کچھ سیکنڈز کا کلپ ڈیلیٹ کرنا چاہتے ہیں تو اپ اس کلپ سے پہلے اور بعد میں سپلٹ کا اپشن لگا کر اس کلپ کو سلیکٹ کر کے ڈیلیٹ کر سکتے ہیں۔
انشوٹ میں ڈیلیٹ کا استعمال
انشوٹ میں ڈیلیٹ کا آپشن کسی قسم کی تصویر،ویڈیو، ٹیکسٹ یا کچھ ڈیلیٹ کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
مختصر یہ کہ اپ اس اپشن سے اپنی ویڈیو میں کسی چیز کو سلیکٹ کر کے ختم کر سکتے ہیں۔
والیوم آپشن کا استعمال
اس والیوم کی آپشن کی ذریعے آپ ویڈیو کا اواز کم یا زیادہ کر سکتے ہیں۔اور اس کے ذریعے اپ ویڈیو کا اواز بند بھی کر سکتے ہیں۔جس ویڈیو یا جس فائل کی اپ اواز کم یا زیادہ کرنا چاہتے ہیں تو اپ سب سے پہلے اس فائل کو سلیکٹ کریں اور یہاں والیوم پر کلک کریں اور والیوم کو کم یا زیادہ کریں۔
بیک گراؤنڈ آپشن کا استعمال
بیک گراؤنڈ اپشن سے اپ اپنی ویڈیو کو مختلف قسم کے پس منظر دے سکتے ہیں۔جو اپ اپنے موجودہ ویڈیو سے بھی لگا سکتے ہیں یا مختلف قسم کے رنگا رنگ نشانات لگا سکتے ہیں۔اس سے اپ کی ویڈیو کی کوالٹی مزید بہتر اور خوبصورت ہو جائے گی۔
سپیڈ آپشن کا استعمال
سپیڈ آپشن کے ذریعے اپ ویڈیو کے حرکت کو کم یا زیادہ کر سکتے ہیں،جیسے کہ اپ کسی ویڈیو کو سلو موشن یا پاسٹ موشن میں کر سکتے ہیں۔
اس اپشن کو اپ کسی ویڈیو کی بار بار ریویو کے لیے بھی استعمال کر سکتے ہیں۔اس اپشن پر کلک کرنے کے بعد اپ کو ایک کم اور زیادہ کرنے کا نشان ائے گا اپ جیسے ہی اس کو زیادہ کریں گے ویڈیو کا سپیڈ پاسٹ ہو جائے گا اور جیسے ہی اپ اس کو کم کریں گے ویڈیو اسپیڈ کم ہو جائے گا۔
اینیمیش کیسے لگائیں
اینیمیش کہ اپشن سے اپ اپنی ویڈیو میں مختلف قسم کے اینیمیشن لگا سکتے ہیں۔ جو اپ کی یوٹیوب یا ٹک ٹاک ویڈیو کے لیے مزید خوبصورت پیدا کرے گا۔اپ ویڈیو کی کسی خاص حصے میں یا مکمل ویڈیو میں ان کو لگا سکتے ہیں۔
ویڈیو کراپر کا استعمال
اس اپشن سے اپ ویڈیو کے سائز کو خراب کر سکتے ہیں۔ اپ ویڈیو سے کنارے یا کچھ بھی اس اپشن کی ذریعے ختم کر سکتے ہیں۔
کپیسیٹی کا استعمال
کپیسیٹی آپشن کی ذریعے آپ ویڈیو کی دیکھاوا کوکم یا زیادہ کر سکتے ہیں۔ اس سے اپ کی ویڈیو کوالٹی تیز یا کم ہو سکتے ہیں۔اس کا استعمال انتہائی لطف اندوز ہوتا ہے۔
وائس ایپکٹس کا استعمال
وائس ایپکٹس کی اپشن سے اپ اپنی ویڈیو میں مختلف قسم کی اوازیں لگا سکتے ہیں۔ جیسے کہ رونے کی اواز،ہنسنے کی اواز،گاڑی چلانے کی اواز،مرغی کی اواز اور ایسے مختلف قسم کے روزمرہ ماحول میں سننے والے اواز ہی اپ یہاں لگا سکتے ہیں۔
ریپلیس کا استعمال
ریپلیس آپشن کی مدد سے اپ کسی تصویر یا ویڈیو کو ریپلیس کر سکتے ہیں۔جیسے کہ اپ کو ایک تصویر پسند نہیں ہے تو اپ اس پر کلک کر کے اس کے بجائے اپ دوسرا تصویر لگا سکتے ہیں۔
ڈوپلیکیٹ آپشن کا استعمال
ڈوپلیکیٹ آپشن کے ذریعے اپ کسی ویڈیو تصویر یا اڈیو کو ڈپلیکیٹ کر سکتے ہیں یعنی اپ اس ویڈیو یا اڈیو کے کافی کر سکتے ہیں۔جیسے اگر اپ ایک تصویر کو ایک ویڈیو میں بار بار لگانا چاہتے ہیں تو اپ اس تصویر کو سلیکٹ کر کے اس اپشن پر بار بار کلک کرتے رہیں تو اپ کا تصویر بار بار جمع ہوتا رہے گا۔
ریورس کا استعمال
ریورس کہ اپشن سے اپ ویڈیو کو ریورس کر سکتے ہیں۔جیسے کہ اگر ایک ویڈیو میں ایک بندے نے کسی چیز کو اپنے ہاتھ میں پکڑ کر اٹھایا اور اپ اس کو ریورس کریں گے تو ایسا لگے گا کہ اس بندے نے اس چیز کو اپنے ہاتھ سے نیچے پھینک دیا۔ اس کے ذریعے اپ بھی بہترین اور لطف اندوز شارٹس بنا سکتے ہیں۔
ویڈیو روٹیشن اور پلیپس
ان دونوں اپشن سے اپ ویڈیو کو روٹیٹ کر سکتے ہیں۔یا مختلف سائیڈوں میں تبدیل کر سکتے ہیں۔یہ دونوں اپشنز بہترین اور قابل استعمال ہوتے ہیں۔
فریز آپشن کا استعمال
اس سے اپ اپنی ویڈیو میں کسی تصویر کو فریز کر سکتے ہیں۔جیسے کہ اپ کسی ویڈیو پر اڈیو ڈبنگ کر رہے ہیں اور اپ چاہتے ہیں کہ اس میں یہ تصویر کچھ لمحات کیلے ٹھہرا رہیں تو اپ اس تصویر پر کلک کر کے پریز لگائی۔
ویڈیو کو کیسے محفوظ کریں؟
اپ کا ویڈیو تیار ہوا تو اپ اس کو محفوظ کیسے کریں گے؟ اس کے لیے اپ اوپر کونے میں سیو کا اپشن ہوگا اپ اس پر کلک کریں۔
تو اپ کو اس طرح ایک اپشن نظر ائے گا اپ اس میں سے ویڈیو کو ریزولوشن فریم ریٹ اور فارمیٹ دے کر سیو پر کلک کریں۔
اسی طرح اپ کا ویڈیو کچھ ہی منٹوں میں ایکسپورٹ ہو جائے گا۔
0 Comments